اوکاڑہ،30اکتوبر(اے پی پی): ٹیکنکل کالج میں ریپئرنگ کے دوران الیکڑک پینل کو آگ لگ گئی، حادثہ میں ایک شخص زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ریسکیو 1122کی ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جی ٹی روڈ پر واقع
ٹیکنکل کالج میں الیکڑک پینل کو آگ لگ گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ دوران ریپئرنگ لگی جس سے ایک شخص جھلس گیا۔ اطلاع ملنے پر فائر وہیکل، ریسکیو موٹر بائیک سروس اور ایمبولینس فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو موٹر بائیک سروس نے فوراً ریسپانس کرتے ہوئے ڈی سی پی فائر ایکسٹینگشر کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا۔
کالج انتظامیہ نے ریسکیو کے پہنچنے سے پہلے زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا،جھلسنے والے شخص کی شناخت مصور نواز ولدنواز(28 سال تقریباً) کے نام سے ہوئی ہے، زخمی شخص تقریباً 40 فیصد تک جھلس گیاہے۔