اوکاڑہ، 30 اکتوبر (اے پی پی):ڈائریکٹوریٹ آف کیئریر کونسلنگ اور اوکاڑہ پیشنٹ ویلفیر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگہی سیمینار کاانعقاد کیا گیا ۔یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے بروقت کینسر سے بچاو کےلیے احتیاطی تدابیر اور بروقت تشخیص پہ زور دیا۔ یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے ڈائریکٹوریٹ آف کیئریر کونسلنگ اور اوکاڑہ پیشنٹ ویلفیر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے بریسٹ کینسر کے حوالے سے ایک آگہی سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں مقررین نے اس مرض سے بچاو کی احتیاطی تدابیر، بر وقت تشخیص اور علاج کے متعلق سیر حاصل بحث کی۔سیمینار کا آغاز ڈائریکٹر کیئریر کونسلنگ ڈاکٹر نسرین کے افتتاحی کلمات سے ہوا جس میں انہوں نے اس سرگرمیوں کے انعقاد کی اہمیت واضح کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بریسٹ کینسر ایک جان لیوا مرض ہے جس سے ہمارے معاشرے کی کئی خواتین متاثر ہو رہی ہیں۔ اس مرض کے متعلق مکمل آگہی پھیلا کر کئی قیمتی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔