لاہور،30اکتوبر (اے پی پی):نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے پیر کو جاری بیان کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان، نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اور اعلیٰ صوبائی افسران نے لاہور ائر پورٹ پر وزیر اعظم پاکستان کا استقبال کیا۔