لسبیلہ ہیڈکوارٹر پولیس لائنز اوتھل کی عمارت کی رنگ و روغن کے ذریعے تزئین و آرائش

23

حب31اکتوبر (اے پی پی):لسبیلہ ہیڈکوارٹر پولیس لائنز اوتھل کی عمارت کے بیرونی حصے کی رنگ و روغن کے ذریعے تزئین و آرائش کی گئی ہے جس سے اس کی ظاہری شکل میں تبدیل کرکے خوبصورت اور تازہ ہو گئی ہے۔   بیت الخلاء وش رومز انتہائی خستہ حالت میں تھے ملازمان پولیس کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے 10بیت الخلاء واش رومز میں کام شروع کروایا اور ان خستہ حالت واش رومز کی مکمل طور پر تزئین و آرائش کی گئی ہے ملازمان پولیس و ریکروٹس کی رہائش کی سہولیات کو بھی بہتر بنایا گیا ہے اور 25 لوہے کی چارپائیوں کی تزئین و آرائش کی گئی جو بہت خراب حالت میں پولیس لائنز میں پڑی ہوئی تھیں اس سے پہلے پولیس اہلکار اور ریکروٹس ہوٹلوں میں بہت زیادہ کرایہ پر رہائش پذیر تھے لسبیلہ پولیس کی تاریخ میں پہلی بار پولیس اہلکاروں کے لیے میس قائم کی گئی ہے بھرتی ہونے والے ریکروٹس اور پولیس اہلکاروں کو دن میں تین بار معیاری اور صحت بخش کھانا دیا جاتا ہے اس سے پہلے ملازمان پولیس اوتھل شہر کے مختلف ریسٹورنٹس ہوٹلوں سے غیر معیاری کھانا مہنگے داموں پر کھا رہے تھے، موجودہ  سیکورٹی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکورٹی اور پولیس لائنز کی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے روشنی میں اضافہ کیا گیا ہے پولیس لائنز کی عمارت اور احاطے میں کل 311 بڑی ایل ای ڈی لائٹس، 13 سرچ لائٹس، 10 سرفیس گراؤنڈ لائٹس اور 52 رسی آرائشی لائٹس کو حکمت عملی کے ساتھ نصب کیا گیا ہے یہ نہ صرف پولیس لائنز کے مجموعی ایریا کو روشنی فراہم کرتی ہیں بلکہ ملازمان پولیس کی سہولیات میں بھی ان کا  نمایاں کردار عیاں ہوتا ہے تعلیم اور تربیت کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بھرتی ہونے والے ریکروٹ کانسٹیبلان اور ریکروٹ لیڈی کانسٹیبلز کے لیے قانون کو سیکھنے کے لئے کلاسیں متعارف کرائی گئیں اس علاوہ ان کی جسمانی فٹنس اور نظم و ضبط کو بڑھانے کے لیے ڈرل سیشن بھی شروع کروایا گیا ہے درخت لگانے کی مہم بھی شروع کی گئی اور پولیس لائنز کے احاطے میں مختلف قسم کے 300 درخت لگائے گئے ہیں ۔

ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن (ر) نوید عالم نے اے پی پی نیوز سے گفتگو کرتے کہا کہ پولیس لائنز اوتھل کی تبدیلی کا میرا بنیادی مقصد پولیس لائنز میں تعینات اہلکاروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کام کے لیے بہتر حالات اور ذہنی سکون کے ساتھ ساتھ سیکورٹی کو بھی بہتر بنانا تھا۔