بھکر، 31 اکتوبر(اے پی پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر محمد نوید کی نگرانی میں بھکر پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ایس ایچ او دلیوالہ انسپکٹر معہ ٹیم نے بدنامہ زمانہ مشہور چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ملزم اکرام اللہ کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے 14 عدد موٹر سائیکل مالیت 21 لاکھ روپے، 12 عدد سولر پلیٹ مالیت تین لاکھ روپے،متعدد بیٹریاں مالیت ایک لاکھ 80 ہزار روپے،نقدی رقم چار لاکھ روپے ،کل مال مسروقہ تقریبا 29 لاکھ روپے برآمد کر کے ملزم کو حوالات جوڈیشل بھجوایا۔
انچارج چیک پوسٹ داجل امیر حسین ایس آئی معہ ٹیم نے غیر قانونی ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کو روکتے ہوئے ملزم معہ گاڑی سے غیر قانونی لگا ہوا ٹینک سے 1800 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔