نوشہرہ ورکاں میں “اب گاؤں چمکیں گے”پروگرام کے ثمرات کا آغاز

29

نوشہرہ ورکاں،01 نومبر(اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نوشہرہ ورکاں نخبہ صبغت اللہ کی مشترکہ کاوشوں سے اب گاؤں چمکیں گے پروگرام بارے آگاہی کے لیے مختلف یونین کونسلوں میں کامیاب تقریبات کے ثمرات ملنے کےآثار نمایاں ہو چکے ہیں،دیہات کو شہروں کے برابر حقوق دینے کے لیے اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کی نظر سے دیہی عوام میں شعور بیدار ہو چکا ہے اور یونین کونسل مجو چک،گرمولہ ورکاں،کڑیال کلاں ،رندھیر ،اور چاہ بڈھا گاؤں میں منعقدہ کامیاب تقریبات میں شریک عوام یہ توقع رکھتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے ویژن اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کے تحت انہیں دیہات میں بھی صاف شفاف ماحول میسر ہو گا۔