غذر،یکم نومبر 2023 ( اے پی پی ): 76 واں یوم آزادی گلگت بلتستان( شہیدوں اور غازیوں کا سرزمین) ضلع غذر میں قومی جذبے سے منایا گیا ،اس حوالے ضلع بھر میں تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔
مرکزی ریلی پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاوس سے سٹی پارک گاہکوچ تک ریلی نکالی گئی ،ریلی کی قیادت صدر غازیان وطن غذر سید غلام شاہ اورڈپٹی کمشنر غذر کیپٹن (ر) طیب سمیع خان نے کی جبکہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور سٹی پارک گاہکوچ میں یادگار شہداء پر پرچم کشائی کی گئی۔
مرکزی تقریب کے مہمانان صدر غازیان وطن سید غلام شاہ صدر غازیان غذر ،ڈپٹی کمشنر غذر کیپٹن ریٹائرنے یادگار شہداءپر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے ۔
ریلی اور تقریب میں غذر ریٹائرڈ فوجیوں کی بڑی تعداد نے بھی خصوصی شرکت کی سکول کے بچوں نے بھی قومی جذبے کے ساتھ تقریب میں پورا حصہ لیا ،ملی نغمے پیش کئے اور پاکستان ، پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔