ملتان ؛ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا شہر کی صفائی بہتر کرنے کا عزم

53

ملتان ،01 نومبر (اے پی پی ): ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا شہر کی صفائی بہتر کرنے کا عزم ، کمپنی کے فیلڈ سٹاف و سینٹری ورکرز کی حاضری یقینی بنانے کیلئے دو شفٹوں میں چیکنگ شروع کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے سی ای او شاہد یعقوب نے کہا  کہ جدید بائیو میٹرک اور مینوئل سسٹم کے تحت ہر سینٹری ورکر کی حاضری یقینی بنائی جارہی ہے ، بوگس حاضریوں اور سفارشی کلچر کو ماضی کا حصہ بنادیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمپنی کی تمام فنکشنل مشینری و افرادی قوت آپریشن میں مصروف ہے اور نئے کنٹینرز اور نئی مشینری کیلئے خصوصی اقدامات جاری ہیں۔