ساہیوال؛ریسکیو 1122 نے اکتوبر میں 5815 ایمرجنسیز پر رسپانس کیا،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

49

ساہیوال ،یکم نومبر 2023 ء ( اے پی پی ): ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 ساہیوال نے اکتوبر2023 ءمیں 5815 ایمرجنسیزپر رسپانس کیا۔ریسکیو 1122 ساہیوال کواکتوبر 2023 کے دوران21768کالز موصول ہوئیں،جن میں سے5815ایمرجنسی کالز تھیںجبکہ15953غیر متعلقہ کالز تھیں۔جن میں ریسکیو 1122 ساہیوال نے سٹینڈرڈ رسپانس ٹائم کے اندر5724مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔

 ریسکیو1122 ساہیوال نے جن5815ایمرجنسی کالز پر رسپانڈ کیاان میں روڈ ایکسیڈینٹ911، میڈیکل ایمرجنسیز4271، آگ لگنے کے واقعات31، کرائم کال114، ڈوبنے کے واقعات 2اور486 متفرق واقعات شامل ہیں۔

 132لوگ جاں بحق ہوئے جبکہ2469 لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی،موٹر بائیک ایمبولینس سروس کے ذریعے ریسکیو 1122 ساہیوال نے ماہ اکتوبر میں 2501 ایمرجنسی پر بروقت رسپانس کیا2531مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جن میں سے 727مریضوں کو ایمبولینس کے ذریعے نزدیکی ہسپتال شفٹ کیا گیا۔

ریسکیو 1122 ساہیوال نے پیشنٹس ٹرانسفر اور ریفرل سروس کے تحت اکتوبر کے مہینہ میں 176 مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال شفٹ کیاجن میں سے 46کو لاہور،02کوملتان اور128کو ڈویژن ساہیوال کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر خالد عبداللہ نے اپنے تمام ریسکیورز کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیااور اطمینان کا اظہار کیااور کہاکہ زندگیاں بچانا ہمارا شعار ہے۔ اس شعار کے ساتھ ہم انسانیت کی خدمت کیلئے اپنا بہترین کردار ادا کرتے رہیں گے۔