چنیوٹ ؛ڈی پی او آفس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد

9

 چنیوٹ ،یکم نومبر 2023 ء ( اے پی پی ): ڈی پی او آفس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا۔میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن خالدمحمود، ضلع بھر کے ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز،ڈی پی او دفتر کے افسران نے شرکت کی۔دوران میٹنگ ضلع میں امن و امان کی صورتحال،کرائم،زیرتفتیش مقدمات میں پیشرفت،تھانہ وائزافسران کی کارکردگی کاتقابلی جائزہ لیاگیا۔

فیلڈ افسران کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ امن و امان کا قیام،لوگوں کی جان و مال کی حفاظت میری اولین ترجیح ہے،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاون مزید تیز کیا جائے۔

پبلک سروس ڈلیوری کے نظام اور سہولیات سنٹرز پر پولیس سروسز کے آسان حصول کو یقینی بنایا جائے،پبلک سروس ڈلیوری بہتر بنانے کیلئے ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایاجائے،مقدمات کا فوری اندراج یقینی بناکر زیرتفتیش سنگین مقدمات کو بروقت،میرٹ پر یکسو کیا جائے،تمام وسائل بروئے کارلاکر مجرمان اشتہاریوں،عدالتی مفروران،عادی مجرمان کو گرفتارکیاجائے۔

منشیات سمگلرز کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں۔ڈی پی او نے سرکل افسران کو ہدایت کی کہ وہ تھانہ جات کا خود وزٹ کریں،ریکارڈ کی انسپکشن کریں،مینول،کمپیوٹرائز ریکارڈ اپ ٹو ڈیٹ کروائیں،فیلڈ افسران کو ہدایت کی گئی کہ تھانہ جات میں آنے والے لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن،اختیارات سے تجاوز،بداخلاقی کے واقعات پر میری زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔