پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں انٹر پنور شپ اینڈ مارکیٹنگ کے حوالے سے 2 روزہ تقریبات کا انعقاد

52

جہلم ،03 نومبر(اے پی پی):  پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں انٹر پنور شپ اینڈ مارکیٹنگ کے حوالے سے 2 روزہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں بزنس اینڈمنسٹریشن کے طلباء طالبات نے  کیلی گرافی ، کیک میکنگ سروس ، فار آویر پلانٹس سمیت دیگر اشیاء کے سٹالز لگائے جو توجہ کا مرکز بنے رہے۔

طلباء کا کہنا ہے کہ وہ آئیڈیا ہم  عملی طور پر نافذ کریں تو ہماری مہارت مزید نکھر سکے گی.ڈائریکٹر پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس ڈاکٹر اشفاق احمد جنجوعہ نے طلباء و طالبات کے لگائے گئے اسٹالز کا دورہ کیا اور خوشی کا اظہار کیا اور طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔

ڈاکٹر اشفاق احمد جنجوعہ نے کہا کہ یہ دوروزہ بزنس اینڈمنسٹریشن اور مارکیٹنگ گالا ہے  جو دو طرح کی ایکٹیوٹیز پر مشتمل ہے ایک انٹرپینورشپ اور دوسری مارکیٹنگ .کیونکہ یہ دونوں لازم و ملزوم ہیں کہ آپ جب تک اچھا آئیڈیا نہیں بناتے جب تک اسکی مارکیٹ نہیں کرتے آپ اپنے کاروبار کو کامیاب بھی نہیں کرسکتے۔