خانیوال؛ خصوصی بچوں کیلئے سپورٹس گالہ ،800 سے زائد طلبہ نے ایتھلیٹکس میں حصہ لیا

5

 

خانیوال،06 نومبر(اے پی پی ):خصوصی بچوں کو معاشرے کا کارآمد فرد بنانے کے لیے حکومت پنجاب کا احسن اقدام، ضلع خانیوال میں سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سپورٹس گالہ کا انعقاد کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر وسیم احمد سندھو نے شبیر سپورٹس سٹیڈیم میں خصوصی بچوں کے ساتھ رنگا رنگ سپورٹس گالا کا افتتاح کیا۔

سپورٹس گالہ میں آرٹ سپیشل ایجوکیشن سکولوں کے 800 سے زائد طلبہ نے ایتھلیٹکس مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔ایتھلیٹکس مقابلے میں قوت گویائی، سماعت، جسمانی معذوری، بصارت سے محروم بچوں نے صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

 شاندار ایونٹ کے انعقاد پر شرکاء نےسپیشل ایجوکیشن سکولز ڈیپارٹمنٹ کو مبارکباد پیش کی۔بچوں کے والدین کا کہنا تھا کہ ایسے ایونٹ ہوتے رہنے چاہیے تاکہ خصوصی بچوں میں چھپا ٹیلنٹ اجاگر ہو سکے اور وہ بھی اس اپنے ملک کے لیے خدمات سرانجام دے سکیں ۔