ساہیوال؛ پسپ پروگرام کے تحت فتح شیر روڈ کی تعمیر تیزی سے جاری ہے، کمشنر

10

ساہیوال،07 نومبر(اے پی پی): کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا کہ  پسپ پروگرام کے تحت فتح شیر روڈ کی تعمیر تیزی سے جاری ہے اور اس اہم سڑک کی بائیں طرف (ہائی سٹریٹ سے گرلز کالج تک) پر اسفالٹ اسی ہفتے کر دی جائے گی جبکہ دائیں طرف پر اسفالٹ پہلے ہی کی جا چکی ہے اور وہ ٹریفک کے لئے کھول دی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی  زیر صدارت اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں پسپ پروگرام پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ ہائی سٹریٹ پر اسفالٹ مکمل ہونے کے بعد سڑک کے چاروں چوراہوں (صدربازار چوک، ٹینکی چوک،تحصیل چوک اور مشن چوک) کی تزئین و آرائش کا کام بھی ایک ہفتے میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات دور ہو سکیں۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ اور اے سی جنرل علیزہ ریحان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔