ملتان،07 نومبر (اے پی پی): سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کے ہمراہ نشتر ہسپتال کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وہ وارڈ نمبر 4،17،20 اور 26 میں گئے اور وہاں جاری ترقیاتی اور تزین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا۔ دریں اثنا سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان نے نشتر ہسپتال ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ اور نشتر بوائز ہاسٹل کا بھی دورہ کیا اور مہیا کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف، پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ اور ایم ایس نشتر ہسپتال ملتان ڈاکٹر راؤ امجد علی خان سمیت دیگر انتظامی افسران بھی اس موقع پر وہاں موجود تھے۔ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نےبلڈنگ ڈیپارٹمنٹ اور انتظامی افسران کو معیار اور شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ترقیاتی اور تزئین و آرائش کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے اور مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے متبادل بندوبست کرنے ہدایت کی گئی ۔