کھلی کچہری کا انعقاد،عوامی مسائل کے حل کے لیے پولیس اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، آر پی او ڈیرہ غازی خان

5

ڈیرہ غازی خان،07 نومبر(اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے پولیس اپنا کردار ادا کرتی رہے گی،کسی شہری کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھلی کچہری کے دوران شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ آر پی او نے کہا کہ عوامی مسائل کی براہ راست سماعت اور مسائل کے فوری حل کے لیےمیرے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ شہریوں کو بروقت انصاف مل سکے بلکہ پولیس سے ہونے والی شکایت کو بھی دور کیا جا سکے۔کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے ہروقت کھلے ہیں کسی کو کسی سفارش کی ضرورت نہیں،کھلی کچہری میں سماعت کی گئی سائلین کی تمام درخواستوں کو مقررہ کردہ ٹائم فریم میں مکمل کرکے فالو اپ لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی دادرسی اور انصاف کی فراہمی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی شہری کے ساتھ زیادتی ہر گز برداشت نہیں ہے۔کھلی کچہری میں آر پی او نےریجن کے چاروں اضلاع ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، راجن پور اور لیہ سے آنے والے سائلین کی درخواستوں کو سماعت کر کےموقع پر متعلقہ ڈسٹرکٹ اور افسران کو مسائل کے فوری حل کے لیئے بذریعہ فون حسب ضابطہ کاروائی کے احکامات جاری کیے۔