سیوریج کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے پر اہلیان ساہیوال کا کمشنر سے اظہار تشکر،’معمار ساہیوال‘ کا خطاب دیا

5

ساہیوال،08نومبر( اے پی پی ): حبیب ٹاؤن کے مکینوں کا کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید سے اظہار تشکر، سیوریج کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے پر اہلیان ساہیوال کی طرف سے ’معمار ساہیوال‘ کا خطاب دیا گیا۔

اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب حبیب ٹاؤن میں منعقدہوئی جس میں علاقہ مکینوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے کمشنر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور شہریوں کے مسائل حل کرنے میں ذاتی دلچسپی لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب سے خطاب میں کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ انتظامیہ محدود وسائل کے باوجود عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے اور کئی سال سے زیر التواء حبیب ٹاؤن اور کوٹ خادم علی شاہ کے سیوریج مسئلہ حل کرنے میں کامیابی عوام کے تعاون سے ہی ممکن ہوئی ہے۔ انہوں نے کوٹ خادم علی شاہ کے سیوریج مسائل مستقل حل کرنے کے لئے پسپ پروگرام کے تحت بڑی سیوریج لائنیں ڈلوانے کا بھی اعلان کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر اورمحکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران بھی موجود تھے۔