اوکاڑہ، 08 نومبر (اے پی پی): ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان کے احکامات کی روشنی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم کے نتیجے میں پولیس تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش نعیم عرف نیما سے چرس تقریباً 3 کلو گرام برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے اورملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔