جلالپور پیروالا؛یوم اقبالؒ کے موقع پر دی ایجوکیٹرز جلال کیمپس میں تقریب کا اہتمام

5

جلالپورپیروالا ،10 نومبر( اے پی پی ): دی ایجوکیٹرز جلال کیمپس جلالپور پیر والہ میں ایک تقریب کا اہتمام جس میں بچوں نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمة اللہ علیہ اشعار و افکار پر تقاریر اور ملی نغمے پیش کئے۔

ادارے کے ڈائریکٹر رانا بابر علی خاں نے کہا کہ اقبال کا فلسفہ خودی دراصل اِس حدیثِ مبارکہ کا مفہوم ہے ”یعنی جس نے اپنے نفس کو پہچان لیا، اس نے اپنے رب کو پہچان لیا۔”

علامہ اقبالؒ نے خودی کے ذریعے اپنی ذات کے عرفان کا جو درس دیا ہے وہ اصل میں اپنے رب کو پہچاننے کی تلقین کا دوسرا نام ہے۔ بچوں کو چاہئے کہ اقبالؒ کو پڑھیں۔