مری ،10 نومبر( اے پی پی ): ملکہ کوہسارمری میں شدید گرج چمک کے ساتھ طوفانی ژالہ باری سے سڑکیں سفیدہوگئیں۔ دوسے تین انچ ژالہ باری کے ساتھ ہلکی برف باری بھی شروع ہوگئی جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثرہوگئی، پھسلن کے باعث گاڑیوں کاچلنامشکل ہو گیا۔
ٹریفک پولیس کے جوان سخت موسم میں بھی سڑکوں پرموجودٹریفک کی روانی کوبحال رکھنے کی کوششوں میں مصروف رہے۔ شہراورگردونواح کے علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ، تیزہواوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔