نوشہرہ ورکاں ،10 نومبر( اے پی پی ): پریس کلب (رجسٹرڈ) نوشہرہ ورکاں کے صدر راشد محمود خاور چیئرمین پریس کلب شیخ منیر احمد آزاد اور اقبال قاسم نے نو نومبر یوم پیدائش ڈاکٹر علامہ اقبالؒ کے موقع پر پریس کلب کے ماہانہ اجلاس میں کہا کہ علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ مفکر پاکستان تھے اور شاعر مشرق ہونے کے ناطے اپنی شاعری سے بر صغیر کے مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کرنے کا اعزاز بھی پایا جن کا شمار پاکستان کے محسنوں میں ہوتا ہے ۔
ڈاکٹر علامہ اقبالؒ جیسے لیڈر اور دانشور صدیوں میں بھی نہیں مل پائیں گے پریس کلب (رجسٹرڈ) نوشہرہ ورکاں کے اجلاس میں ڈاکٹر محمد علامہ اقبالؒ کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔
پریس کلب کے ماہانہ اجلاس میں دیگر امور نمٹانے کے علاوہ چھ نئے ممبران کی شرکت پر انہیں خوش آمدید کہا، چیئرمین پریس کلب شیخ منیر احمد آزاد نے اپنے خطاب میں تمام ارکان سے کہا ہے کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا اداروں کی نسبت سے اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں اور پریس کلب کی پہچان بنیں۔