ساہیوال؛ضلع کے میونسپل کمیٹی ہال میں دوسرے مرحلہ کے فرینڈز آف پولیس سیمینار کا انعقاد

5

ساہیوال ،10 نومبر( اے پی پی ): آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے وژن کے مطابق ضلع ساہیوال میونسپل کمیٹی ہال میں دوسرے مرحلہ کے فرینڈز آف پولیس سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ریاض احمد،ڈی ایس پی ٹریفک سعید احمد خاں اورایس ایچ او صاحبان اور 100 سے زائد مختلف کالجز اور یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

 تقریب میں ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے طلباءو طالبات کو فرینڈز آف پولیس کے خصوصی بیجز لگائے، سیمینار کے شرکاءطلباءو طالبات کو ڈی پی او آفس ساہیوال،ویلفیئر مرکز، پولیس خدمت مرکز، پولیس تحفظ سنٹر کے علاوہ ٹریفک دفتر اور تھانہ یوسف والا کادورہ کروایا گیا۔

 فرینڈز آف پولیس کا مقصد شہریوں خصوصاً نوجوان طلباءو طالبات کو موثر پولیسنگ، جرائم کی روک تھام، تعلیمی اداروں میں منشیات کے تدارک اور دیگر معاشرتی مسائل کے حل اور کمیونٹی پولیسنگ کے لئے معاون بنانا ہے،فرینڈز آف پولیس معاشرے کی بہتری، جرائم کی نشاندہی اور تدارک میں بطور ذمہ دار شہری بہتر طور پر کردار ادا کر سکتے ہیں،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر پنجاب بھر میں فرینڈز آف پولیس کا آغاز کیا گیا ہے۔