ڈیرہ غازی خان؛ ڈپٹی کمشنر کا رورل ہیلتھ سنٹر سرور کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا

2

ڈیرہ غازی خان، 10 نومبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے جمعہ کو یہاں  رورل ہیلتھ سنٹر سرور والی کا اچانک دورہ کیا اور  انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے رورل ہیلتھ سنٹر میں صفائی ستھرائی،ڈیوٹی روسٹرز کیمطابق ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضریاں چیک کرنے کے ساتھ ساتھ سنٹرمیں مریضوں کو فراہم کردہ طبی سہولیات،مریضوں کی انٹریوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مریضوں کو سنٹر سے ہی ٹیسٹ کرائے جائیں اور ادویات فراہم کی جائیں۔انہوں نے آر ایچ سی کے مختلف وارڈز کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کے لواحقین سے علاج معالجہ سے مسائل دریافت کئے۔

ڈپٹی کمشنر نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بہتر سہولیات کی فراہمی سے ہی سنٹر کے معاملات میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مشینری کی مرمت، حاضریوں کا باقاعدہ  ریکارڈ کے ساتھ ساتھ ادویات کا ریکارڈ بھی  رکھا جائے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسدچاندیہ،اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی و دیگر افسران ان کے  ہمراہ تھے۔