مری ،10 نومبر(اے پی پی ): ملکہ کوہسار مری میں رات ژالہ باری اور بارش کے بعد موسم انتہائی خوشگوار اور ٹھنڈا ہو گیا ہے،آسمان پر کالے اور گہرے بادل اور کشمیر سے آنے والی سرد اور ٹھنڈی ہواؤں نے مری کے موسم کو بھی نقطۂ انجماد تک گرا دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور بالائی علاقوں میں شام تک مزید سرد اور ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی جبکہ مزید ژالہ باری اور بارش بھی ہو سکتی ہے لیکن مری میں برفباری کا کوئی امکان نہیں ہے۔