اسلام آباد،13 نومبر(اے پی پی ): آئی ٹی ایف پاکستان جے 30 ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ 2023 کے افتتاحی روز پاکستان کے حمزہ رومان نے لاہور سے تعلق رکھنے والے بلال عاصم کو تین سیٹس کے سنسنی خیز مقابلے میں بڑے اپ سیٹ میں شکست دے دی ہے ۔یہ میچ 2 گھنٹے 29 منٹ تک جاری رہا جس کی صدارت آئی ٹی ایف وائٹ بیج امپائر حسنین محمود نے کی۔
صدر پی ٹی ایف سینیٹر سلیم سیف اللہ خان اور صدر اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن طارق محمود مرتضی نے ایک پیغام میں تمام شرکاء بالخصوص غیر ملکی کھلاڑیوں کو آرام دہ قیام اور اچھے ٹورنامنٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے پر اسلام آباد پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا۔