جیکب آباد، 14 نومبر(اے پی پی):پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان پناہ گزینوں کو ان کے وطن واپس بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے، سندھ کے دیگر شہروں سے جیکب آباد کی ہولڈنگ کیمپ پر منگل کو پولیس اور انتظامیہ کی سخت نگرانی میں 136 افراد پر مشتمل غیر ملکیوں کا نواں قافلہ کراچی سے صبح جیکب آباد پہنچا ہے،جس میں 99 مرد، 07 خواتین اور 30 بچے شامل ہیں۔جیکب آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کردہ ہولڈنگ کیمپ پر پہنچنے والے تمام غیر ملکیوں کو خوراک اور میڈیکل سمیت دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،جیکب آباد ضلعی انتظامیہ کے مطابق بلوچستان حکومت کی کلیئرنس کے بعد پناہ گزینوں کو ان کے وطن بھیجا جائے گا۔