بھکر؛ڈی پی آفس کمپلینٹ برانچ میں آنیوالا شخص تھانہ صدر کا اشتہاری نکلا

10

بھکر ،15 نومبر( اے پی پی ): ڈی پی آفس بھکر کمپلینٹ برانچ میں آنے والا شخص رفیع اللہ نامی تھانہ صدر بھکر کا اشتہاری نکلا۔ رفیع اللہ نامی شخص تھانہ صدر بھکر کے مقدمہ نمبر 946 جرم 506/452 کا اشتہاری نکلا۔

 کمپلینٹ برانچ ڈی پی آفس بھکر میں جب کمپیوٹرآپریٹر نے ریکارڈ چیک کیا تو ملزم مندرجہ بالا مقدمہ کا اشتہاری تھا جس کو گرفتار کر کے تھانہ صدر بھکر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ،ڈی پی او بھکر نے کمپلینٹ برانچ کو شاباش دی اور انعام سے نوازا۔