ڈیرہ غازی خان،15نومبر (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرنگرانی سموگ خاتمے کیلئے انتظامیہ متحرک ہے۔
اس حوالے سے محکمہ ماحولیات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشفاق حسین شاہ اور انکی ٹیم نے 9 تھریشنگ یونٹس مالکان کو حکومت پنجاب کے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے کے جرمانے کر دیئے۔ضلع بھر میں 11بھٹوں کی انسپکشن کی گئی اور خلاف ورزی پر دو بھٹہ مالکان کیخلاف مقدمات درج کروا کے انہیں ایک لاکھ روپے کے جرمانے بھی کئے گئے ہیں۔