جوہرآباد،16نومبر(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا نے ڈی سی کمپلیکس میں نو تعمیر مسجد کا افتتاح کر دیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جن لوگوں نے اس کار خیر میں حصہ لیا اللہ تعالیٰ انہیں بہت بڑا اجر عطا کرے گا،اسے دنیا اور آخرت میں اس کا ضرور انعام ملے گا۔انہوں نے شر کاء تقریب سے کہا کہ وہ مسجد کو آباد کریں اور نماز کے اوقات میں نماز کیلئے مسجد میں ضرور تشریف لائیں۔
قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے تختی کی نقاب کشائی کی، تمام شرکاء نے خصوصی دعائیں کیں اور مٹھا ئی تقسیم کی گئی۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشا ب احمد صہیب،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب محمد اعجاز ملک، دیگر ضلعی انتظامی افسران سمیت سرکاری محکموں کے سربراہان، کے علاوہ ضلعی صدر مسلم لیگ ن سابق سینیٹر ڈاکٹر غو ث محمد نیازی،ضكعی صدر ملم لیگ لائرز ونگ چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ چودھری محمد شاہد،وکلاءصحافی ڈی سی افس کا سٹاف بھی موجو د تھا۔