شیخوپورہ؛پولیس افسران کی شہدا کے قبروں پر حاضری، چاق و چوبند دستے نے سلامی دی

36

شیخوپورہ،16نومبر(اے پی پی):پولیس کے افسران نے پولیس شہدا کے قبروں پر حاضری دی اور وطن عزیز پر جان قربان کرنے والوں کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ آئی جی پنجاب کے حکم پر شہداء کے ورثاء کو تحائف بھی پیش کئے گئے۔

اس موقع پر ڈی پی او زاہد نواز مروت نے کہا کہ وطن کی خاطر اپنی جان نچھاور کرنے والے شہداء ہماری قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔