ڈیرہ غازی خان ،16 نومبر(اے پی پی):ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے میٹرک کے داخلوں کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔
اس حوالے سے کنٹرولر امتحانات ڈیرہ غازی خان بورڈ مظفر حسین نے بتایا کہ یکم مارچ سے شروع ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحان 2024کے داخلوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے،سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 15نومبر سے 12دسمبر، دوگنا فیس کے ساتھ 13دسمبر سے 26دسمبر جبکہ تین گنا فیس کے سا تھ داخلہ فارم 27دسمبر سے 3جنوری 2024ء تک جمع کرا ئے جاسکیں گے۔