ساہیوال؛میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان2023 ءکے نتائج کا اعلان 18 نومبر کو کیا جائیگا،کنٹرولر امتحانات

37

 ساہیوال ،16 نومبر( اے پی پی ): بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کے میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان2023ءکے نتائج کا اعلان18نومبربروز ہفتہ صبح10بجے کیا جائے گا۔

سربراہان ادارہ جات، اساتذہ اور طلبا ءو طالبات اپنانتیجہ بورڈ کی ویب سائٹ www.bisesahiwal.edu.pkسے چیک کر سکتے ہیں۔ یہ بات کنٹرولر امتحانات رانا نوید عظمت نے اپنے دفتر سے جاری ایک پریس ریلیز میں بتائی۔

انہوں نے بتایا کہ جن امیدواران کے نتائج بقایا فیس یا دیگر دفتری کوائف پورے نہ کرنے کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں ،وہ اس وقت تک جاری نہیں کئے جائیں گے جب تک وہ اپنے کوائف/واجبات پورے ادا نہیں کر دیتے۔