چنیوٹ، گندے پانی سے اگائی جانے والی سبزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

35

چنیوٹ، 16 نومبر(اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کے کھیت سے پلیٹ تک محفوظ خوراک کی فراہمی کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کا بڑا ایکشن لیتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فیصل آباد جھنگ روڈ بائی پاس، سرگودھا روڈ بائی پاس چاہ روڈیاں والا سمیت  چنیوٹ کے مختلف علاقوں میں موجود تقریبًا 25 ایکڑ زرعی اراضی کا معائنہ کیا۔دورانِ معائنہ گندے پانی سے 8 ایکڑ  رقبے پر کاشت ہونے والی پالک، گوبھی اور دھنیا سمیت مختلف سبزیوں کو ٹریکٹر کی مدد سے موقع پر ھل چلوا کر تلف کروا دیا گیا۔اس موقع پر فوڈاتھارٹی ٹیم کا کہنا تھا کہ صاف و شفاف اشیاء کی عوام تک فراہمی ہمارا مشن ہے اور اسے کامیاب کر نے کے لئے ایسے اپریشن جاری رہیں گے۔