ٹنڈو جان محمد پولیس کی کاروا ئی ،ملزم کے قبضے سے منشیات بر آمد

43

میرپورخاص۔ 16 نومبر (اے پی پی):ایس ایس پی میرپورخاص عادل میمن  کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او ٹنڈو جان محمد کی ہمراہ اسپیشل ٹیم شراب فروش عناصر کے خلاف خفیہ اطلاع پر تابڑ توڑ کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ایس ایچ او ٹنڈو جان محمد قادر بخش بھرانی کی ہمراہ اسپیشل ٹیم کی ٹنڈو جان محمد تھانے کی حدود ٹنڈو جان محمد ٹو ڈگری روڈ پر کامیاب کاروائی کرتے ہوملزم  مصری ہالیپوٹو گرفتار کر لیا، جبکہ نتھو عرف پپو فرار ہونے میں کامیاب   ہو گیا ،گرفتار ملزم کے قبضے سے 3 لاکھ 70 ہزار مالیت کی 552 وسکی پائنٹ، 60 بیئر کین برآمد کی گئیں ہیں  ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 92/2023 زیر دفعہ 3/4 ٹنڈو جان محمد تھانے میں درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔