اوکاڑہ،16نومبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈسٹرکٹ پبلک سکول کالج اوکاڑہ کی ہدایات پرڈی پی ایس کالج بوائز سیکشن میں ننھے بچوں میں ٹیلنٹ کے نکھار کے لئے انگلش ،اردو نظموں پر مبنی Rhymes مقابلہ کاانعقاد کیا گیا۔
اس موقع پرمہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین نے اپنے خطاب میں اعتراف کیا کہ رائمز مقابلہ میں جونیئر سیکشن کے طلباء و طالبات نے حصہ لے کر بہترین پرفارمینس اور اپنے چھپے ہوئے جوہر کے ذریعے ثابت کیا کہ آج کے بچے جہاں تعلیم کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کر رہے ہیں وہاں غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی کسی سے کم نہیں۔انہوں نے اردو انگریزی نظموں کے مقابلہ کے لئے بچوں کے لباس اور زبردست تیاری کروانے والی ٹیچرز میں شیلڈیں تقسیم کیں۔
تقریب میں بیگم ڈپٹی کمشنر بینش ذیشان نے بھی بطور مہمان اعزاز شرکت کی انہوں نے بھی جونیئر سکول کی سیکشن ہیڈ عظمیٰ رشید، کوآرڈینیٹر پری سکول شمائلہ ارم اور بچوں کو عنوانات کے مطابق تیاری کروانے والی ٹیچرز کو شیلڈوں سے نوازا۔اس موقع پر پرنسپل ڈی پی ایس کالج ثروت حسن نے مہمان اعزاز اور مہمان خصوصی کو شیلڈیں پیش کیں۔پروگرام کی کمپیئرنگ شمائلہ ماجد اور فائزہ اعجاز نے کی۔