جلدمعیاری تھانے عوام کی خدمت کے لیے پیش کریں گے،آر پی او ملتان

30

ملتان،17نومبر(اے پی پی): آر پی او ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے کہا کہ آئندہ ایک  ماہ کے اندر ہمارے تھانوں کی آؤٹ لک ہی تبدیل ہوجائے گی، ہم معیاری تھانے عوام کی خدمت کے لیے پیش کریں گے۔

 یہ ہات آر پی او نے شہریوں کیلئے اپنے پیغام میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پبلک سروس ڈیلیوری کے طور پر  ہم خدمت مراکز بڑھا رہے ہیں ،اپنی موبائل خدمت وین کو عوام تک لے کر جارہے ہیں جبکہ  سروسز کا  بھی دائرہ بڑھا رہے ہیں ۔

انہوں نے عوام سے  گزارش کرتے ہوئے کہا کہ  آپ ہمارے دفاتر  اور تھانوں کا  دورہ کریں ،  پولیس  کو اپنا سمجھیں،آپ کی دعائیں اور خیر سگالی چاہیے۔انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب پولیس نے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں ، اسی  قربانیوں کی وجہ سے الحمدللہ یہ ملک قائم ہے۔