نوشہرہ ورکاں، 20 نومبر(اے پی پی): سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او عنصر فاروق مان نے ہمراہ فورس نوکھر روڈ پر کھٹیالی پل پر ناکہ لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران اسلحہ برآمد کر کے چھ افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے ایس ایچ او عنصر فاروق مان نے کہا کہ قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے محاسبہ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور شاہراؤں پر چلنے والوں کو محفوظ سفر ملے گا۔