نوشہرہ ورکاں؛ تحصیل جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر جاری،وکلاء کے لیے 272 چیمبر تعمیر ہونگے

33

نوشہرہ ورکاں، 20 نومبر( اے پی پی): ضلع گوجرانوالہ میں تحصیل سطح پر 32 کروڑ سے زائد  فنڈ سے بارہ ایکڑ رقبے پر تحصیل جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر جاری ہے۔

 2021 سے جاری تحصیل جوڈیشل کمپلیکس کے تعمیری منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور بہت جلد تحصیل سطح  پر قائم عدالتی نظام آفیسر کالونی سے نئی تعمیر ہونے والی عمارت میں منتقل ہو جائیگا۔ تحصیل جوڈیشل کمپلیکس کے قیام کے لیے بابائے بار نوشہرہ ورکاں ایڈووکیٹ رانا محمد جمیل کے علاوہ نوشہرہ ورکاں بار کے سینئر وکلاء اور  آج تک کی رجیمز کی لگن بھری محنت شامل ہے۔

 تحصیل جوڈیشل کمپلیکس میں وکلاء کے لیے 272 چیمبر تعمیر ہونگے اور فی کس  چیمبر کی مالیت دو لاکھ باسٹھ ہزار بتائی گئی ہے، سماعت کے لیے  ہزاروں کی تعداد میں کیسز موجود ہیں۔اس وقت تین ایڈیشنل سیشن ججز ، اور چار سول ججز کام کر رہے ہیں،اور علاقائی سطح پر  انصاف کی فراہمی کے لیے سرکل نوشہرہ ورکاں کے تین تھانہ جات کے مقدمات اور دیگر مختلف قسم کے کیسز کی سماعت کی سہولت  مقامی سطح پر عوام کو کئی سالوں سے میسر ہے۔