قصور،20نومبر(اے پی پی):قصورکے نواح تھانہ صدر پھول نگر پولیس کی ایس ایچ ڈاکٹر ذوالفقار احمد کی سربراہی میں کارروائی،راہزنی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث حسن بیٹو گینگ کا سرغنہ ساتھی آفاق مسیح سمیت گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے کی نقدی رقم، 6 موٹر سائیکل،موبائل فون اور اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش پھول نگر اور گردونواح میں دو درجن وارداتوں کا انکشاف کیا۔
ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے اچھی کارکردگی پر تھانہ صدر پھول نگر پولیس کو شاباش دی۔