ساہیوال؛آسٹریلیا ،بھارت کرکٹ ٹیموں کے ورلڈ کپ فائنل میچ کے دوران جواءخانہ پر چھاپہ، ملزمان گرفتار

49

ساہیوال ،20 نومبر( اے پی پی ): آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے ورلڈ کپ فائنل میچ کے دوران جواءخانہ پر چھاپہ مارا گیا جس دوران دوخاص جواری گرفتار جبکہ جو ئے میں استعمال ہونے والے آلات بھی برآمدکر لئے گئے ۔

 تھانہ غلہ منڈی کے ایس ایچ او اے ڈی شاہین کی ہدایت پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک لیاقت پھلروان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ برلب نہر 9ایل منٹگمری ہومز باہر والا اڈہ میں قائم جوئے کے نیٹ ورک پر چھاپہ مارا، آسٹریلیا اوربھارت کی ٹیموں کے درمیان کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے دوران جواءبازی کرنے والوں کو حراست میں لے لیا گیا ، ملزمان ملک رضوان ،احمد ،حسنین علی بھٹی کوپولیس نے گرفتار کرکے لیپ ٹاپ ،ڈیوائسز ،ٹیلی فون سیٹ اور جوئے بازی میں استعمال ہونے والے دیگر آلات برآمد کرکے مقدمات درج کئے گئے جبکہ فرار ہونے والوں کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیم چھاپے ماررہی ہے۔