ٹنڈو محمد خان؛پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر ذوالفقار علی شاہ سیاست سے کنارہ کش ہوگئے

62

 ٹنڈومحمدخان ،20 نومبر( اے پی پی ): تحریک انصاف سندھ کے نائب صدر سید ذوالفقار علی شاہ نے اپنی نجی مصروفیات و طبیعت ناسازی کے باعث تحریک انصاف کے عہدے کو خیر آباد کرتے ہوئے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔

 سید ذوالفقار علی شاہ نے اپنی رہائش گاہ سادات ہاوس پر میڈیا کو بتایا کہ میں نجی مصروفیات و طبیعت ناساز ہونے کے باعث پارٹی کو وقت نہیں دے سکتا ہوں، جس کے باعث میں تحریک انصاف سندھ کے نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ سمیت سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر رہا ہوں۔