ملتان؛ حضرت شاہ رکن الدین عالم ؒ  کے عرس پر فوری مدد کیلئے ریسکیو 1122 کیمپ نصب

47

ملتان، 21 نومبر (اے پی پی ): حضرت شاہ رکن الدین عالم ؒ کے 710ویں سالانہ عرس مبارک  پر قلعہ کہنہ قاسم پر فوری مدد کیلئے ریسکیو 1122 کیجانب سے کیمپ لگایا گیا ہے ۔

 عرس کے موقع پر ریسکیو ٹیمیں ،8 موٹر سائیکل ایمبولینس ، 2 ریسکیو ایمبولینس ، ریسکیو فائر وہیکل ، اور ریسکیو ریکوری وہیکل کسی بھی ایمرجنسی کے لیے موقع پر موجود ہیں ۔

اس حوالے سے ریسکیو حکام نے کہا ریسکیو اہلکار عرس پر آنے والے زائرین کی مدد کے لیے ہر دم تیار ہیں۔