راولپنڈی،24نومبر(اے پی پی):راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ دوسرے روز بھی جاری ہے، تربیتی کیمپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی شریک ہیں۔بابر اعظم ،سرفراز احمد اور عثمان قادر کیمپ میں اپنی فارم پر بھرپور پریکٹس کر رہے ہیں جبکہ کیمپ میں حسن علی ،آف اسپنر ساجد خان، ثمین گل، محمد علی اور علی شفیق بھی شامل ہیں۔