پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دبئی سے آکلینڈ کےلیے روانہ

53

 

لاہور، 24 نومبر (اے پی پی): پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ندا ڈار کی قیادت میں ٹی20 اور ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے نیوزی لینڈ روانہ ہوگئی۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم 25 نومبر کو نیوزی لینڈ کے مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے آکلینڈ پہنچے گی۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نداڈار کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے دورے میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز تین سے نو دسمبر تک کھیلے گی، جبکہ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز جو کہ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں وہ بارہ سے اٹھارہ دسمبر تک کھیلے گی۔