لاہور، 25 نومبر (اے پی پی): پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے کرائسٹ چرچ پہنچ گئی۔ پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پاکستان ویمنز ٹیم کل ایک روز آرام کے بعد پیر سے مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گی۔