دورہ نیوزی لینڈ،قومی ویمنز کرکٹ سکواڈ میں شامل ام ہانی عمدہ کارکردگی دکھانے کیلئے بے تاب

149

اسلام آباد ،27 نومبر( اے پی پی ): دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم میں شامل ام ہانی قومی ٹیم کیلئے اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے بے تاب ہیں ۔ کیویز ویمنز کرکٹ ٹیم سے مد مقابل ہونے والے 17 رکنی سکواڈ میں شامل 27 سالہ ام ہانی نے آئرش(آئرلینڈ)  ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف لاہور میں قومی ویمنز کرکٹ ٹیم سے ایک برس قبل (2022 ء) اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ کھیل کر اپنے کرکٹ کیرئیر کا آغاز کیا تھا ۔

علاوہ ازیں انہوں نے رواں برس جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں بھی ٹیم کی نمائندگی کی۔ اپنے مختصر کیریئر میں انہوں نے 13 بین الاقوامی میچوں میں 11 وکٹیں حاصل کیں۔ ام ہانی پہلی بار نیوزی لینڈ کا دورہ کر رہی ہیں اور ٹیم کے لیے اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے بے تاب ہیں۔

ٹریننگ سیشن کے بعد ام ہانی کا کہنا تھا کہ آج کا پہلا سیشن اچھا تھا اور کھلاڑی ان حالات کے مطابق ڈھلنے کی کوشش کر رہے ہیں جو پاکستان کی کنڈیشنز سے مختلف ہیں۔

ام ہانی کا کہنا تھا کہ سیریز سے قبل پریکٹس میچوںسے ہمیں یہاں کے حالات سے بہتر انداز میں ڈھلنے میں مدد ملے گی اور ہم بہتر تیاری کے ساتھ سیریز میں جا سکتے ہیں۔