سندھ نے دنیا کے مختلف خطوں سے آئے ہوئے مختلف مذاہب اور نسلوں کو یکجا کیا؛وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا سندھی یوم ثقافت پر تقریب سے خطاب

25

 

اسلام آباد،03دسمبر(اے پی پی): نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے سندھی یوم ثقافت پر پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ سندھ نے دنیا کے مختلف خطوں سے آئے ہوئے مختلف مذاہب اور نسلوں کو یکجا کیا۔

وزیر اطلاعات نے سندھی زبان میں سندھی کلچرل ڈے کے موقع پر پاکستان بالخصوص سندھ کے عوام کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ اپنے دوست اور استاد مدد علی سندھی کو تقریب میں دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔