اسلام آباد ،05دسمبر( اے پی پی):سینٹ سب کمیٹی پٹرولیم کا اجلاس سینیٹر پرنس احمد عمر احمد زئی کی زیر صدارت بروز منگل پارلیمنٹ لاجز اولڈ پیپس ہال میں منعقد ہوا۔سب کمیٹی کے اجلاس میں بلوچستان تیل اور گیس کمپنیوں کا پبلک اور پرائیوٹ دونوں سیکٹرز کی کارپوریٹ سوشل ریسپونسبلٹی کے اقدامات زیر غور آئے۔
اجلاس میں سات آئل اینڈ گیس کمپنیوں نے اپنے اقدامات اور آپریشنز کی کمیٹی کو تفصیلات فراہم کیں۔اجلاس میں پرائم کمپنی اور الحاج کمپنی نے سروسز اور آپریشنل سسٹم پر بریفنگ دی۔
الحاج کمپنی نے اخراجات کی مد میں 3لاکھ کی رقم بسکا نارتھ ڈویژن میں اور 2لاکھ 54 ہزار کے اخراجات پوٹھوار ڈویژن کی تفصیل بتائی۔دیوان پٹرولیم اور اورینٹ پٹرولیم کمپنی نے اپنے پراجیکٹس کی پریزینٹیشن اور پالیسی بریفنگ دی اور مختلف دور دراز علاقوں میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس کے لئیے کمپنی کی واٹر پمپنگ انسٹالیشن کی تفصیلات فراہم کیں۔