اسلام آباد، 06 دسمبر (اے پی پی):دورہ نیوزی لینڈ پر موجود پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ڈنیڈن سے کوئنز ٹاؤن پہنچ گئی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ نو دسمبر کو کوئنز ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ایک روز آرام کے بعد جمعہ سے ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گی۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔