اسلام آباد، 07دسمبر (اے پی پی): ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی نئی قانون سازی کو مسترد کرتا ہے، نئی قانون سازی بھارتی غیرقانونی قبضے کو طول دینا ہے۔
یہ بات انہوں نے ہفتہ وار بریفننگ میں کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امیت شاہ کے بیان کو مسترد کیا ہے اور حقیقت یہ ہے کہ تاریخ کو رد نہیں کیا جا سکتا اورکہا کہ جموں کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کی سخت مذمت کرتے ہیں،اسرائیل حمایت والے ممالک اسرائیل کو بربریت سے روکیں۔