لاہور، 07 دسمبر ( اے پی پی): نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے سرکاری ہسپتالوں میں جینیٹوریل سروسز کیلئے محکمہ صحت کی ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی ہے ۔
نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 35واں سینڈیکیٹ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کیو ایس رینکنگ حاصل کرنے پر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور ان کی ٹیم بہت مبارک باد کے حق دار ہیں۔ اس کامیابی پر سینڈیکیٹ کو تمام اقدامات اٹھانے پر مبارکباد دیتا ہوں، کیو ایس رینکنگ حاصل کرنا کسی بھی تعلیمی ادارے کیلئے بہت اہم ہوتا ہے۔